کوئٹہ، پاراچنار کے دھرنے کی حمایت میں شہداء چوک پر دھرنے کا آغاز
25 Dec 2024 17:15
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کیجانب سے دھرنے کا آغاز شہداء چوک کوئٹہ میں کیا گیا ہے۔ جس میں عوام شریک ہوئے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے پاراچنار کے دھرنے کی حمایت میں دھرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ علمدار روڈ میں شہداء چوک کے مقام پر جاری دھرنے میں علمائے کرام، خواتین اور بزرگوں سمیت عام عوام پر مشتمل افراد موجود ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاراچنار میں جاری دھرنے کی حمات میں دھرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔ مرکزی دھرنے کی کال پر احتجاج ختم کریں گے۔ انکا کہنا ہے کہ پاراچنار میں عوام ادویات، خوراک اور اشیاء ضروریہ سے محروم ہیں۔ پاراچنار کے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو پورے ملک کو جام کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1180430