نون لیگ نے جب اقتدار کو عزت دو کو اہمیت دی تو علیحدگی اختیار کی، شاہد خاقان
25 Dec 2024 16:53
سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیل میں تربیت ہو رہی ہے، ہر سیاست دان جیل جاتا ہے۔ وہاں اچھی تربیت ہوتی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نون لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں، حکومت میں ہونے کے باوجود نون لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نون لیگ نے جب ووٹ کو عزت دو کے بجائے اقتدار کو عزت دو کو اہمیت دی تو علحیدگی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جیل میں تربیت ہو رہی ہے، ہر سیاست دان جیل جاتا ہے۔ وہاں اچھی تربیت ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1180428