وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار ادویات فراہمی کیلئے مختص کر دیا
25 Dec 2024 14:29
وزیراعظم کی ہدایت پر پاراچنار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم کی ہدایت پر پارا چنار کے بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کی ایمرجنسی طبی ضروریات کو پورا کرنے حوالے سے ادویات پارا چنار پہنچانے کے حوالے سے یہ اہم ریلیف آپریشن کر رہا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ میں مختلف وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کیں۔ رہنمائوں سے ملاقاتوں میں کارکردگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا گیا۔ وزراء میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف آج اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹائون پر موجود ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزارت سے متعلق کارکردگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری سمیت اہم معاملات پر وفاقی وزیر سے بریفنگ لی۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی جانب سے آئی ٹی سے متعلق اہم معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں ادویات کی فراہمی، مریضوں کی منتقلی اور دیگر امدادی سرگرمیوں کیلئے مختص کر دیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاراچنار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم کی ہدایت پر پارا چنار کے بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کی ایمرجنسی طبی ضروریات کو پورا کرنے حوالے سے ادویات پارا چنار پہنچانے کے حوالے سے یہ اہم ریلیف آپریشن کر رہا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر 500 کلو گرام ادویات لے کر پہلا ہیلی کاپٹر فلائیٹ آج پارا چنار پہنچا، پارا چنار سے واپسی پر یہ ہیلی کاپٹر 4 مریضوں کو علاج معالجے کی غرض سے اسلام آباد لے کر آیا۔
خبر کا کوڈ: 1180387