قائداعظم کا 148واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
25 Dec 2024 14:01
کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل افتخار حسن چوہدری (ہلال امتیار ملٹری) نے مزار قائد پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے، بابائے قوم کے یوم پیدائش پر مزار قائد میں قرآن خوانی بھی ہوئی۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی قوم آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 148واں یوم ولادت روایتی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ بابائے قوم کے یوم پیدائش پر آج عام تعطیل ہے جبکہ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے۔
دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا، کراچی میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل افتخار حسن چوہدری (ہلال امتیار ملٹری) نے مزار قائد پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے، بابائے قوم کے یوم پیدائش پر مزار قائد میں قرآن خوانی بھی ہوئی۔
خبر کا کوڈ: 1180380