QR CodeQR Code

کراچی، مختلف علاقوں میں ایک ماہ سے پانی کی فراہمی معطل

25 Dec 2024 13:54

کھارادر، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ملیر، قائد آباد، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، گلستان جوہر اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی سپلائی اب تک بحال نہ ہوسکی۔ یونیورسٹی روڈ پر گریٹر فیز 2 لائن تین بار پھٹنے سے 70 فیصد شہر کو پانی کی فراہمی بند ہوئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ سے پانی کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث شہری بدترین پریشانی کا شکار ہیں۔ کھارادر، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ملیر، قائد آباد، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، گلستان جوہر اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی سپلائی اب تک بحال نہ ہوسکی۔ یونیورسٹی روڈ پر گریٹر فیز 2 لائن تین بار پھٹنے سے 70 فیصد شہر کو پانی کی فراہمی بند ہوئی تھی۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمت مکمل کرکے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے لیکن اب تک بیشتر علاقوں میں پانی دستیاب نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1180377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180377/کراچی-مختلف-علاقوں-میں-ایک-ماہ-سے-پانی-کی-فراہمی-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com