حکومت نے سنجیدگی دکھائی تو سول نافرمانی کی کال واپس لینے پر سوچا جائے گا، شیخ وقاص
25 Dec 2024 12:38
نجی ٹی وی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور مجھے عالمی امور پر بات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اگر سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پر سوچا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور مجھے عالمی امور پر بات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اپنے دو بنیادی نقاط پر کوئی سمجھوتا نہ کریں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ پہلا مطالبہ بانئ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام دوسرا مطالبہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 1180360