QR CodeQR Code

مسیحی برادری کی پاکستان کیلئے بہت بڑی خدمات ہیں، مریم نواز

25 Dec 2024 11:49

کرسمس کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم مینارٹیز کی جتنی امداد کر سکتے ہیں کریں گے، ہم گھروں کی تعمیر کیلئے آسان اقساط پر قرض دے رہے ہیں، تمام سکیموں میں مینارٹیز کو بھی برابر کا حصہ ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ اس تقریب میں 10 ہزار افراد شریک ہوتے ہیں تو آج کی تقریب کیلئے 10 ہزار کیک بنوا کر لائی ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء میں دس ہزار کیک تقریب کئے۔ مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کیلئے بڑی خدمات ہیں، جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میرا بس چلے تو مسیحی برادری کیلئے بجٹ 5 ہزار فیصد بڑھا دوں، پنجاب میں پہلی مرتبہ مینارٹیز کارڈ شروع کرنے جا رہے ہیں، مینارٹیز کارڈ 3 مہینے بعد جاری کرنا شروع کر دیں گے۔
 
مریم نواز نے کہا کہ ہم مینارٹیز کی جتنی امداد کر سکتے ہیں کریں گے، ہم گھروں کی تعمیر کیلئے آسان اقساط پر قرض دے رہے ہیں، تمام سکیموں میں مینارٹیز کو بھی برابر کا حصہ ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ اس تقریب میں 10 ہزار افراد شریک ہوتے ہیں تو آج کی تقریب کیلئے 10 ہزار کیک بنوا کر لائی ہوں، ایک رات کے نوٹس پر 10 ہزار کیک تیار کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف مسیحی برادری سے خصوصی محبت کرتے ہیں اور امید کرتی ہوں کہ آپ اس محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1180340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180340/مسیحی-برادری-کی-پاکستان-کیلئے-بہت-بڑی-خدمات-ہیں-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com