یوم قائد اور کرسمس تقریبات، لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات
25 Dec 2024 10:30
لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران، جوانوں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ مسیحی عبادت گاہوں کیساتھ تفریحی مقامات کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، ٹریفک انتظامات بہتر بنانے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کی جانب سے یوم ِ ِ قائدؒ اور کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران، جوانوں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ مسیحی عبادت گاہوں کیساتھ تفریحی مقامات کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، ٹریفک انتظامات بہتر بنانے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری سمیت سنائپرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
سی سی پی او نے کہا کہ فیلڈ افسران مسیحی عبادت گاہوں، تفریحی مقامات کی سکیورٹی کی خود مانیٹرنگ کریں گے، لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فرض شناسی سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں، پولیس افسران، جوان انتہائی الرٹ رہیں، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی کرنیوالوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
خبر کا کوڈ: 1180323