QR CodeQR Code

پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

25 Dec 2024 09:48

کمیٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور کشمیریوں کے ساتھ خاص طوپر دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کے بعد ہونے والے غیر انسانی سلوک کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین قاسم نون نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق قاسم نون نے اسلام آباد میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اخلاقی، سفارتی اور دیگر تمام محاذوں پر کھڑا ہے۔ کمیٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور کشمیریوں کے ساتھ خاص طوپر دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کے بعد ہونے والے غیر انسانی سلوک کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے بھی شرکت کی۔ قاسم نون اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے ایجنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے جاری جدوجہد میں نظریہ پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اجلاس کے اختتام پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1180302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180302/پارلیمانی-کشمیر-کمیٹی-کی-مقبوضہ-میں-جاری-انسانی-حقوق-خلاف-ورزیوں-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com