QR CodeQR Code

ہم مظلوم ضرور ہیں لیکن کمزور نہیں ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

26 Dec 2024 17:07

وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ اس ظلم کیخلاف تاحال مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے پورے پاکستان کی سڑکوں کو بند کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، اگر پارا چنار کے عوام کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو کل پورے ملک میں دھرنے شروع ہو جائیں گے، کل جمعہ کے اجتماعات کے بعد پورے پاکستان میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، اس لئے حکومت فی الفور مطالبات پورے کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ دھرنے کے شرکاء اپنے نعروں سے پارا چنار کے مظلوم عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ پارہ چنار کی عوام چاروں طرف سے محاصرہ میں ہے۔ حکومت نے پاکستان بھر کے صوبائی دارالحکومتوں میں ہونیوالے احتجاجی دھرنوں پر تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حکومت کرم کے راستے کھولنے میں جتنا دیر کر رہی ہے، کارکنان اور عوام میں اتنا ہی حوصلہ بڑھتا جا رہا ہے، صورتحال یہی رہی تو پاکستان کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں دھرنا شروع ہو جائے گا۔

وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم مظلوم ضرور ہیں لیکن کمزور نہیں ہیں، اس ظلم کیخلاف تاحال مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے پورے پاکستان کی سڑکوں کو بند کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارا چنار کے عوام کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو کل پورے ملک میں دھرنے شروع ہو جائیں گے، کل جمعہ کے اجتماعات کے بعد پورے پاکستان میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، اس لئے حکومت فی الفور مطالبات پورے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے چند ادویات بھیج دینا مسئلہ کا حل نہیں، ان مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے اور راستے کھلوائے جائیں، تاکہ پارا چنار میں پھنسے ہوئے لوگ واپس اپنی ڈیوٹیوں، طلبہ اپنے تعلیمی اداروں میں جا سکیں۔







 


خبر کا کوڈ: 1180301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180301/ہم-مظلوم-ضرور-ہیں-لیکن-کمزور-نہیں-علامہ-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com