شام میں افراتفری نہ پھیلائیں، ایک فتنہ پرور کی ایران کیخلاف دُہائی
25 Dec 2024 07:33
دہشتگردوں کے خلاف شام کی سابقہ حکومت کی مدد کرنے کی وجہ سے اسعد الشیبانی، ایران کیساتھ شدید کینہ و بغض رکھتا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ دمشق پر مسلط ٹولے کے عبوری وزیر خارجہ "اسعد الشیبانی" نے تہران کے خلاف بے بنیاد دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو چاہئے کہ وہ شامی عوام کی خود مختاری، سلامتی اور مرضی کا احترام کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ایران کو شامی عوام کی خواہشات، مطالبات اور آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے شام میں افراتفری ایجاد کرنے کے حوالے سے ایران کو خبردار کیا۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف شام کی سابقہ حکومت کی مدد کرنے کی وجہ سے مذکورہ شخص، ایران کے ساتھ شدید کینہ و بغض رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ اسعد الشیبانی، دہشت گرد گروہ "النصرہ فرنٹ" کے بانی اراکین میں سے ہے۔ وہ ابو محمد الجولانی کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ ماضی میں وہ شام کی سابقہ حکومت کے متعدد سرکاری و عسکری عہدیداروں کے علاوہ کئی نہتے شہریوں کے قتل عام میں بھی ملوث رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1180292