افغانستان حکومت پاکستان کے ساتھ مثبت تعلقات کیلئے پرعزم ہے، افغان وزیر خارجہ
25 Dec 2024 00:52
افغان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کابل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
اسلام ٹائمز۔ افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت پاکستان سے مثبت تعلقات کے لیے پرعزم ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کابل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ افغان وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی و سفارتی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں تجارت، راہداری اور عوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی حکومت پاکستان سے مثبت تعلقات کے لیے پر عزم ہے، افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت اور ٹرانزٹ کے تبادلے کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1180265