QR CodeQR Code

عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

25 Dec 2024 00:37

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رقم سندھ فلڈ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ پر خرچ کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رقم سندھ فلڈ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ پر خرچ کی جائیگی، یہ رقم متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیرنو میں مدد دے گی، پانی، صفائی اور حفظان صحت کی سہولت فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی معاونت 2022ء میں منظور ہونے والی 50 کروڑ ڈالر کے منصوبے پر مبنی ہو گی۔ منصوبے کے تحت 4 لاکھ 10 ہزار بنیادی رہائشی یونٹس کی مالکانہ تعمیر شامل ہے، اضافی مالی معاونت سے سندھ میں کم از کم 360,000 مزید افراد مستفید ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ رقم ان افراد کیلئے جامع رہائشی تعمیرنو کی کوششوں کو وسعت دینے کیلئے ہے۔


خبر کا کوڈ: 1180262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180262/عالمی-بنک-نے-پاکستان-کیلئے-45-کروڑ-ڈالر-قرض-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com