سندھ حکومت جلد ایک بڑے سرپرائز کا اعلان کریگی، شرجیل میمن کا دعویٰ
25 Dec 2024 00:20
ایکسپو سینٹر کراچی میں 18 ویں بِلڈ ایشیاء نمائش کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے لوگوں نے کراچی ایکسپو میں اسٹال لگائے ہیں، 10 سے زائد ممالک کے سرمایہ کار یہاں موجود ہیں، ہم 75 سال سے روایتی طریقے سے چل رہے ہیں، ہمیں روایتی چیزوں کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت جلد ایک بڑے سرپرائز کا اعلان کرے گی۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں 18 ویں بِلڈ ایشیاء نمائش کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے لوگوں نے کراچی ایکسپو میں اسٹال لگائے ہیں، 10 سے زائد ممالک کے سرمایہ کار یہاں موجود ہیں، ہم 75 سال سے روایتی طریقے سے چل رہے ہیں، ہمیں روایتی چیزوں کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہے، پاکستان میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لانی ہیں اور تاجر برادری کو سپورٹ کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی پاکستان لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایسا ماحول بنانا پڑے گا کہ بیرون ملک سے بھی سرمایہ کاری آئے، ہم نے اپنے رویوں اور طرز حکومت میں بھی تبدیلی لانی ہے، صوبائی حکومت بڑا سرپرائز لا رہی ہے جس کا اعلان جلد ہو گا۔
خبر کا کوڈ: 1180258