QR Code
سیاسی جماعتوں کے مذاکرات سے معاملات بہتر ہوتے ہیں، اعظم تارڑ
24 Dec 2024 23:48
وزیر آباد میں شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر قانون کا غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن اور حکومتی اتحاد موجود ہے، ہمیں عزت کرنی چاہیے، حکومتیں آتی جاتی ہیں ہم سب کا ایک ٹارگٹ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہونا چاہیے۔
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں بیٹھنے سے معاملات بہتر ہوتے ہیں۔ وزیر آباد میں شادی کی تقریب میں اعظم نذیر تارڑ کا غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ہمیشہ صلح جوئی کی بات کرتے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کا ڈائیلاگ کیلئے کمیٹی بنانے کا اچھا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے وزیراعظم سے کہا ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، گفت و شنید ڈائیلاگ بات چیت یہی سیاست کا نام ہے، دھرنے،مارکٹائی یہ سیاست نہیں ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن اور حکومتی اتحاد موجود ہے، ہمیں عزت کرنی چاہیے، حکومتیں آتی جاتی ہیں ہم سب کا ایک ٹارگٹ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپس میں بیٹھنے سے معاملات بہتر ہوتے ہیں، ہم پہلے بھی بات کرتے تھے کہ پارلیمنٹ کے فلور سے بات کی جائے۔
خبر کا کوڈ: 1180247
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com