QR CodeQR Code

24 گھنٹے کے دوران 200 یوکرائنی فوجیوں کو ہلاک کر دیا، روسی وزارت دفاع

24 Dec 2024 23:31

روسی وزارت دفاع کی رپورٹ میں کہا گیا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرائنی فوج نے 200 سے زائد اہلکاروں کو کھو دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کی وزارت دفاع نے منگل کو اعلان کیا کہ اس کی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کرسک کے سرحدی علاقوں میں فوجی ساز و سامان کے علاوہ یوکرین کے 200 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کی رپورٹ میں کہا گیا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرائنی فوج نے 200 سے زائد اہلکاروں کو کھو دیا ہے۔ روس کے مطابق کرسک پر جنگی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے یوکرائنی افواج کے مجموعی نقصانات کچھ اس طرح ہیں؛ 43,510 فوجی اہلکار ہلاک، 253 ٹینک، 194 پرسنل کیریر گاڑیاں، 136 بکتر بند، 1,316 بکتر بند جنگی گاڑیاں، 42 راکٹ لانچرز جن میں امریکی ساختہ 11 "HIMARS" لانچرز اور 6 "HIMARS" لانچرز بھی شامل ہیں۔ طیارہ شکن میزائل سسٹم کے لیے 13 لانچرز، 7 ٹرانسپورٹ اور گولہ بارود کی گاڑیاں، 80 الیکٹرانک وارفیئر اسٹیشنز، 13 اینٹی بیٹری ریڈارز، 4 ایئر ڈیفنس ریڈارز، بارودی سرنگیں صاف کرنے کی ایک گاڑی تباہ کر گئی دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1180245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180245/24-گھنٹے-کے-دوران-200-یوکرائنی-فوجیوں-کو-ہلاک-کر-دیا-روسی-وزارت-دفاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com