QR CodeQR Code

ایران ایک سپر پاور ہے، اسرائیل براہ راست جنگ نہیں لڑ سکتا، عبرانی اخبار

24 Dec 2024 21:39

عبرانی زبان کے اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران ایک سپر پاور ہے جس کے پاس لاکھوں میزائل ہیں اور ایران کی معیشت اسرائیل سے کئی گنا بڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران ایک سپر پاور ہے جس کے پاس لاکھوں میزائل ہیں اور ایران کی معیشت اسرائیل سے کئی گنا بڑی ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ براہ راست جنگ نہیں لڑ سکتا، لہٰذا ایرانیوں کو کم نہ سمجھا جائے۔ اخبار نے مزید کہا کہ یمن سے نمٹنے کا معاملہ اسرائیل میں سکیورٹی اور فوجی اداروں کے لیے بہت تشویش کا باعث ہے۔ یمن کا مسئلہ بہت پیچیدہ ہے اور یمن کوئی عام دشمن نہیں ہے۔ ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے واضح طور پر کہا کہ یمنی ایک ایسا چیلنج ہے جس کا ہم نے پہلے سامنا نہیں کیا اور ہم نہیں جانتے کہ اس سے کیسے نمٹا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1180223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180223/ایران-ایک-سپر-پاور-ہے-اسرائیل-براہ-راست-جنگ-نہیں-لڑ-سکتا-عبرانی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com