یمنی میزائلوں نے امریکہ و اسرائیل کے سب اندازے غلط ثابت کر دئیے، سید عباس عراقچی
24 Dec 2024 19:45
ایرانی مسلح افواج کے عہدیداروں اور سیاسی رہنماؤں کی 14ویں قومی کانفرنس سے اپنی ایک گفتگو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری طاقت سے استقامتی محاذ کی حمایت جاری رکھے گا۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے مسلح افواج کے عہدیداروں اور سیاسی رہنماؤں کی 14ویں قومی کانفرنس سے اپنی گفتگو میں کہا کہ یمنی عوام نے آپریشن "طوفان الاقصیٰ" کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کی حمایت میں بے مثال کردار ادا کیا۔ یہانتک کہ جب یمنی خود امریکی و صیہونی شیطانی اتحاد کی شدید ترین بمباری کا سامنا کر رہے تھے اس وقت بھی انہوں نے مقبوضہ سرزمین کے قلب کو اپنے دیسی ساختہ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یمن کے ان میزائلوں نے امریکہ و صیہونی اتحاد کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کر دیا۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری طاقت سے استقامتی محاذ کی حمایت جاری رکھے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارت کاری اور میدان جنگ کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا، بلکہ یہ دونوں محاذ ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "نہ" کہنا اور جبر تسلط کے مقابلے میں کھڑے ہونے کی آئیڈیالوجی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد تقویت پکڑی۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ بے انصافی، مداخلت اور قبضے کے خلاف مقاومت ایک قایسے قدرتی نظریے کا مظہر ہے کہ جو بین الاقوامی قوانین پر مبنی ہے اور ایک انسانی، اخلاقی و فطری امر ہے۔ طاقت کے بغیر سفارت کاری بے اثر رہتی ہے۔ طاقت یا قدرت کی کئی اقسام ہیں جن میں قدرت اقتصادی، قدرت ثقافتی، نفیساتی قدرت وغیرہ شامل ہیں کہ جو ہمیشہ بیرونی پالیسیز پر عمل درآمد کے لئے اپنا موثر کردار رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1180209