QR CodeQR Code

ترکی، اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک

24 Dec 2024 19:35

منگل کی صبح ترکی کے شہر بالک عسیر میں فوجی گولہ بارود کی تیاری کے مقام پر دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی کے شہر بالک عسیر میں اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ، منگل کی صبح ترکی کے شہر بالک عسیر میں فوجی گولہ بارود کی تیاری کے مقام پر دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کا حجم زیادہ ہے اور ریسکیو اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ بارود کے کیپسول بنانے والی اس فیکٹری میں تقریباً ایک ہزار لوگ کام کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے تخریب کاری کے امکان سے انکار کیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1180206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180206/ترکی-اسلحہ-ساز-فیکٹری-میں-دھماکہ-12-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com