QR Code
صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کرپشن کیس میں پانچویں بار عدالت میں پیش
24 Dec 2024 18:44
21 نومبر کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے الزام میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے ان کے اور سابق وزیر دفاع یوو گیلانٹ کے خلاف دو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد نیتن یاہو بین الاقوامی انصاف کو بھی مطلوب ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو تل ابیب کی مجسٹریٹ عدالت میں مسلسل پانچویں بار رشوت، دھوکہ دہی اور اعتماد کے غلط استعمال کے پبلک پراسیکیوشن کے ذریعے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا دفاع کرنے کے لیے پیش ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نیتن یاہو سے اپنے دفاع کے اختتام تک کئی گھنٹوں کے لیے ہفتے میں تین بار اس کے سامنے پیش ہونے کا مطالبہ کرتی ہے۔ جنرل سکیورٹی ایجنسی (شین بیت) کی سفارشات کے مطابق تل ابیب کے ایک مضبوط زیر زمین ہال میں سخت حفاظتی پابندیوں کے تحت مقدمے کی سماعت کی جا رہی ہے۔
عدالت نے ٹیلی ویژن چینلز کی عدالتی سیشن کو براہ راست نشر کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ عبرانی اخبار ہارٹز نے کہا کہ "نیتن یاہو کو تین مختلف بدعنوانی کے مقدمات میں رشوت ستانی، دھوکہ دہی اور اعتماد کے غلط استعمال کے الزامات کا سامنا ہے۔ ان کی گواہی برسوں کی تحقیقات، غور و خوض کے بعد بھی عدالتی کارروائی تاخیر کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ "نیتن یاہو اسرائیل کی تاریخ میں عدالت میں کھڑے ہونے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔" حالیہ مہینوں میں نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ اور شام سمیت خطے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے بارہا اپنی گواہی میں تاخیر کی کوشش کی، لیکن عدالت نے ملتوی کرنے سے انکار کر دیا۔
21 نومبر کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے الزام میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے ان کے اور سابق وزیر دفاع یوو گیلانٹ کے خلاف دو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد نیتن یاہو بین الاقوامی انصاف کو بھی مطلوب ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1180196
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com