شام میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کیلئے بات چیت جاری ہے، ایران
24 Dec 2024 18:00
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔ مہاجرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایرانی حکام شام کے بارے میں پہلے ہی مؤقف اختیار چکے ہیں، شامی عوام کے انتخاب کا احترم کرتے ہوئے حکومت کو قبول کرتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایران دمشق میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے تہران میں بین الاقوامی نمائش کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔ انہوں نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔ مہاجرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایرانی حکام شام کے بارے میں پہلے ہی مؤقف اختیار چکے ہیں، شامی عوام کے انتخاب کا احترم کرتے ہوئے حکومت کو قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام شام اور اس کے پڑوسی ممالک کے مفاد میں ہے۔ ایران کی حکومتی ترجمان نے کہا کہ دمشق میں سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے لئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1180184