QR CodeQR Code

حکومت ٹال مٹول نہ کرے، مدارس رجسٹریشن مسئلہ فوری حل کرے، لیاقت بلوچ

24 Dec 2024 17:36

نائب امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ مقتدرہ کے چھڑی اور گاجر فارمولے نے سیاست اور پارلیمنٹ کو کمزور کر دیا ہے، 1973 کا دستور متفقہ دستاویز ہے، حسب منشا زبردستی کی ترامیم اس متفقہ دستاویز کو متنازع بنا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت ٹال مٹول نہیں کرے، مدارس رجسٹریشن مسئلہ بلا تاخیر حل کرے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقتدرہ کے چھڑی اور گاجر فارمولے نے سیاست اور پارلیمنٹ کو کمزور کر دیا ہے، 1973 کا دستور متفقہ دستاویز ہے، حسب منشا زبردستی کی ترامیم اس متفقہ دستاویز کو متنازع بنا رہی ہیں۔ نائب امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور ہوس اقتدار میں مبتلا سیاستدان جمہوریت دشمن ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 1180175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180175/حکومت-ٹال-مٹول-نہ-کرے-مدارس-رجسٹریشن-مسئلہ-فوری-حل-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com