" ٹنل بناؤ، زندگی بچاؤ" پیدل مارچ مہم کے طلباء روندو پہنچ گئے
24 Dec 2024 16:45
یاد رہے کہ دو روز قبل بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن قراقرم یونیورسٹی یونٹ کے طلباء نے شاہراہ بلتستان پر آئے روز کے حادثات پر احتجاجاً گلگت سے سکردو پیدل مارچ کا آغاز کیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ "ٹنل بناؤ ، زندگی بچاؤ " طلباء مارچ کے شرکاء روندو پہنچ گئے۔ روندو ڈمبوڈاس کے مقام پر عمائدین و بی ایس ایف کے سابق مرکزی صدر آغا جان، سابق صدر گمبہ یونٹ مظہر امین و دیگر رہنماؤں نے پرتپاک استقبال کیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن قراقرم یونیورسٹی یونٹ کے طلبا نے شاہراہ بلتستان پر آئے روز کے حادثات پر احتجاجاً گلگت سے سکردوپیدل مارچ کا آغاز کیا تھا۔ طلباء نے اس پیدل مہم کے ذریعے سکردو روڈ پر خطرناک جگہوں پر ٹنل بنانے کا مطالبہ سامنے رکھا ہے۔ طلباء کی اس مہم کو بلتستان کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ: 1180168