گلگت، ہائیکورٹ بار نے مکمل ہڑتال کی دھمکی دیدی
24 Dec 2024 13:42
صدر ہائیکورٹ بار نے کہا کہ 25 فروری تک مطالبات منظور نہیں ہوئے تو وکلاء عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرینگے۔
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ہائیکورٹ بار نے 25 فروری سے عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ صدر ہائی کورٹ بار گلگت بلتستان تنویر اختر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وکلاء برادری کے 8 نکاتی مطالبات پر حکومت اور وکلا کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے اور وکلاء کے مطالبات کو مانا بھی گیا مگر عملدرآمد نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ گلگت بلتستان کی وکلا برادری کی ہڑتال 2 نومبر سے تاحال جاری ہے مگر وکلاء برادری کے مطالبات ابھی تک منظور نہیں ہوئے ہیں۔ وکلا برادری کے نمائندوں کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات میں وکلا برادری کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کے مطالبات حل کرینگے اور وکلاء برادری کی قیادت نے متفقہ طور پر ہڑتال میں نرمی کی۔
خبر کا کوڈ: 1180118