میر واعظ کی غیر منصفانہ ریزرویشن پالیسی کے خلاف مظاہروں کی حمایت
24 Dec 2024 12:28
ایکس پر ایک پوسٹ میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ریزرویشن پالیسی میں میرٹ کو مجروح کیے بغیر تمام سماجی طبقات کے مفادات کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت کے غیر قانونی طور پر قبضہ جموں و کشمیر میں متنازعہ ریزرویشن پالیسی کے خلاف مظاہروں کی حمایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوپن میرٹ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی قیادت میں ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی مختلف سیاسی رہنماؤں نے حمایت کی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ریزرویشن پالیسی میں میرٹ کو مجروح کیے بغیر تمام سماجی طبقات کے مفادات کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔ میر واعظ نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جامع مسجد سرینگر میں اپنےخطبات کے دوران اس مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابض حکام نے انہیں مذہبی اجتماعات میں شرکت کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کو سیاسی حمایت حاصل ہے، نیشنل کانفرنس کے رہنما اور ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کی قیادت کی۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما وحید پرا نے بھی طلباء کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے پالیسی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریزرویشن پالیسی میں عام کشمیری طلباء کے حقوق کو مجروح کیا گیا ہے، مقبوضہ علاقے میں یہ تحریک ایک فلیش پوائنٹ بن گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1180113