QR CodeQR Code

نوجوان کی تخلیقی صلاحیتیوں کو بروئے کار لا کر ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، شازیہ کیانی

24 Dec 2024 12:16

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، پاکستان کی نوجوان نسل ملک کو تیز تر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری مالیات سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تخلیقی صلاحیتیں اور عزم و ہمت کو بروئے کار لا کر ملک کو تعمیروترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی نوجوان نسل کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، پاکستانی نوجوانوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل ملک کو تیز تر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں زندگی کے ہر شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ایک اہم ضرورت بن چکا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹالائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، انہوں پاکستانی نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں مطابق خود کو جدید علوم سے آراستہ کرنے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں استعمال ہونے والی مہارت کو حاصل کہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل حوصلہ افزائی اور انہیں جدید علوم سے خود کو آراستہ کرنے کے مواقع فراہم کر کے ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1180109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180109/نوجوان-کی-تخلیقی-صلاحیتیوں-کو-بروئے-کار-لا-کر-ملک-تعمیر-ترقی-راہ-پر-گامزن-کیا-جا-سکتا-ہے-شازیہ-کیانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com