QR CodeQR Code

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا دعائیہ اجلاس

24 Dec 2024 09:26

ذرائع کے مطابق دعائیہ مجلس میں وزیرستان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع و سالمیت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں حریت دفتر اسلام آباد میں جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے سینئر رہنما بشیر احمد طوطا کے بھائی، غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنماء محمد یاسین ملک کی پھوپی اور وزیرستان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں اور جملہ کشمیری شہداء کی بلندی درجات کے لئے ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دعائیہ مجلس میں وزیرستان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع و سالمیت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اجلاس میں سینئر حریت رہنما محمود احمد ساغر، سید یوسف نسیم، میر طاہر مسعود، محمد حسین خطیب، پرویز احمد، شمیم شال، شیخ عبدالمتین، حاجی محمد سلطان، راجہ خادم حسین، زاھد اشرف، دائودد خان، امتیاز وانی، میاں مظفر، اعجاز رحمانی، مشتاق احمد بٹ، سید گلشن احمد، شیخ عبدالماجد، عبدالحمید لون، قاضی عمران، امتیاز بٹ اور عبدالرشید بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

ادھر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے یاسین ملک کی پھوپھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یاسین ملک کو مرحومہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری حریت رہنمائوں کو اپنے عزیزواقارب کا آخری دیدار کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1180056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180056/کل-جماعتی-حریت-کانفرنس-آزاد-کشمیر-شاخ-کا-دعائیہ-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com