QR CodeQR Code

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما عبدالمجید ملک انتقال کر گئے

24 Dec 2024 09:08

ذرائع کے مطابق 65سالہ رہنما طویل عرصے سے علیل تھے، وہ پاکستان میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے نمائندے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما عبدالمجید ملک اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق 65سالہ رہنما طویل عرصے سے علیل تھے اور برما ٹائون اسلام آباد میں ان کا انتقال ہوا۔ وہ پاکستان میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے نمائندے تھے۔ انہوں نے کشمیر کاز کے لیے بے مثال جدوجہد کی اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کوشاں رہے۔ ان کی نماز جنازہ گذشتہ شب برما ٹائون اسلام آباد میں ادا کی گی۔ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر رہنمائوں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، سیدفیض نقشبندی، میر طاہر مسعود، محمد یوسف نسیم، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، شمیم شال، مشتاق بٹ، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، الطاف وانی، زاہد اشرف، ثنا اللہ ڈار، عبدالمجید، الطاف احمد بٹ اور دیگر نے اپنے بیانات میں عبدالمجید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر عظیم کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 1180055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180055/حریت-کانفرنس-آزاد-کشمیر-شاخ-کے-رہنما-عبدالمجید-ملک-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com