QR CodeQR Code

مقبوضہ "یافا" و "عسقلان" میں واقع اہم اسرائیلی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے مزاحمتی حملے

23 Dec 2024 22:22

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں یافا (تل ابیب) و عسقلان میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے اہم فوجی ٹھکانوں کیخلاف 2 مزاحمتی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے غاصب صیہونی رژیم کے مرکز میں واقع اہم صیہونی ٹھکانوں کے خلاف 2 مزاحمتی حملوں کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جنرل یحیی السریع نے بتایا کہ پہلی مزاحمتی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے عسقلان میں واقع غاصب اسرائیلی فوج کے ایک اہم ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسری مزاحمتی کارروائی مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں واقع اہم صہیونی فوجی ٹھکانوں کے خلاف انجام پائی ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ مذکورہ مزاحمتی آپریشن ڈرون طیاروں کے ذریعے انجام دیئے گئے ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ یمن، غاصب اسرائیلی دشمن کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیاں فلسطینی مزاحمت سمیت مسلم آزادی پسندوں کے مطالبے پر انجام دے رہا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بار پھر تاکید کی کہ یمنی مزاحمتی آپریشن، جنگ غزہ اور غزہ کی پٹی کے انسانیت سوز محاصرے کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔



خبر کا کوڈ: 1180035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180035/مقبوضہ-یافا-عسقلان-میں-واقع-اہم-اسرائیلی-ٹھکانوں-پر-یمنی-فوج-کے-مزاحمتی-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com