گلگت، جنگلات کے ورکنگ پلان پر عملدرآمد کیلئے 934 ملین کی منظوری
23 Dec 2024 21:42
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر میں جنگلات کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ ورکنگ پلان کے علاوہ غیر قانونی جنگلات کے کٹاؤ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت جی بی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ورکنگ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے 439-934 ملین کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر میں جنگلات کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ ورکنگ پلان کے علاوہ غیر قانونی جنگلات کے کٹاؤ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔ ورکنگ پلان پر من و عن قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے اور کسی بھی قسم کے بے ضابطگی کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ داریل اور تانگیر میں موجود نرسریز کو بہتر بنائیں۔ محکمہ جنگلات کے فیلڈ سٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے۔ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ لینے کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
خبر کا کوڈ: 1180026