QR CodeQR Code

متاثرین کرم کی امداد کیلئے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم

23 Dec 2024 21:04

گورنر کے پی کی ہدایت پر ہلال احمر خیبر پختونخوا دفتر میں خصوصی سیل اور مشترکہ خصوصی امدادی کمیٹی قائم کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے متاثرین کرم کی امداد کے لیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر دی۔ گورنر کے پی کی ہدایت پر ہلال احمر خیبر پختونخوا دفتر میں خصوصی سیل اور مشترکہ خصوصی امدادی کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی کے اراکین میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ڈاکٹر علی رضا، ڈاکٹر قمبر جعفری، ڈاکٹر میر اصغر، ہلال احمر خیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی، سید علی حسن، ضم اضلاع کے چیئرمین عمران وزیر، سعید کمال، پی ایس او ٹو گورنر تنویر حسین ملک بھی کمیٹی اراکین میں شامل ہیں۔

گورنر کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کرم پارا چنار کے متاثرین کو امداد کی فراہمی اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے کردار ادا کرے گی۔ واضح رہے کہ چند رو زقبل گورنر خیبر پختونخوا نے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کرم پاراچنار میں امدادی سرگرمیوں کے لیے آن لائن ویڈیو کانفرنس منعقد کی تھی اور کمیٹی کا قیام مزکورہ آن لائن ویڈیو کانفرنس کے روشنی میں عمل میں لایا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ویڈیو کانفرنس میں گورنر خیبر پختونخوا کو پارا چنار میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کے لیے خدمات فراہمی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1180013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180013/متاثرین-کرم-کی-امداد-کیلئے-اوورسیز-پاکستانیوں-پر-مشتمل-مشترکہ-کمیٹی-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com