گلگت، گلاف ٹو پراجیکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس
23 Dec 2024 21:02
ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے گلاف ٹو پراجیکٹ کو گلگت بلتستان کے ماحولیاتی تحفظ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر گہری دلچسپی لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی زیر صدارت گلاف ٹو پراجیکٹ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس چیف سیکریٹری کانفرنس ہال گلگت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے ذمہ دار، اداروں جن میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام، ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، فاریسٹ اور یو این ڈی پی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1180012