QR CodeQR Code

عوامی تحریک نے سیاست نہیں ریاست بچائو کا نعرہ دیا، خرم نواز گنڈاپور

23 Dec 2024 20:37

پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دنیا کی ترقی یافتہ قومیں مضبوط اداروں کے ذریعے ریاست کا نظام چلاتی ہیں۔ پاکستان کو بھی آئین کے تحت کام کرنیوالے تمام اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔ پارلیمنٹ کا ادارہ بھی آئین اور عوامی امنگوں کے مطابق کردار ادا کرے گا تو پاکستان بحرانوں سے باہر نکل آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ مضبوط اور خوشحال پاکستان کیلئے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ ریاست کو مقدم جانا۔ 23 دسمبر 2012 کے دن مینار پاکستان پر لاکھوں عوام کیساتھ اس بات کا عہد کیا گیا تھا کہ سیاست نہیں ریاست بچائو ہم آج بھی اپنے اس عہد پر قائم ہیں۔ آئین کی بالادستی سے ریاست مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ادارہ جاتی اصلاحات کا ایجنڈہ دیا تھا جس پر آج بھی عمل کر لیا جائے تو پاکستان خوشحال اور مستحکم ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست آئین کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور میرٹ کے نظام سے مضبوط ہو گی۔ بانی پاکستان نے بھی قیام پاکستان کے بعد قانون کی بالادستی اور اقربا پروری کے خاتمے کی بات کی تھی۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دنیا کی ترقی یافتہ قومیں مضبوط اداروں کے ذریعے ریاست کا نظام چلاتی ہیں۔ پاکستان کو بھی آئین کے تحت کام کرنیوالے تمام اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔ پارلیمنٹ کا ادارہ بھی آئین اور عوامی امنگوں کے مطابق کردار ادا کرے گا تو پاکستان بحرانوں سے باہر نکل آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 1180002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180002/عوامی-تحریک-نے-سیاست-نہیں-ریاست-بچائو-کا-نعرہ-دیا-خرم-نواز-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com