QR CodeQR Code

چودھری شجاعت اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلی فونک رابطہ

23 Dec 2024 19:35

صدر مسلم لیگ (ق) نے مدرسہ بل پر مولانا فضل الرحمن کے کردار کو سراہا اور افہام و تفہیم سے مسئلہ کے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔ چودرھری شجاعت حسین کا کہنا تھا مجھے خوشی ہے کہ اس موقع سے مولانا فضل الرحمٰن نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین  اور  سرابراہ جمیعت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ چودھری شجاعت حسین سے مولانا فضل الرحمن نے خیریت دریافت کی۔ صدر  مسلم لیگ (ق) نے مدرسہ بل پر مولانا فضل الرحمن کے کردار کو سراہا اور افہام و تفہیم سے مسئلہ کے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔ چودرھری شجاعت حسین کا کہنا تھا مجھے خوشی ہے کہ اس موقع سے مولانا فضل الرحمٰن نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا، آئندہ بھی مدارس کے مسئلہ پر کوئی ایشو آتا ہے تو اس کے حل میں بھرپور ساتھ دیں گے۔   
مولانا فضل الرحمان نے چودھری  شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 1179930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179930/چودھری-شجاعت-اور-مولانا-فضل-الرحمان-میں-ٹیلی-فونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com