QR CodeQR Code

نو مئی کے واقعات میں سزا پانیوالے 11 مجرموں کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا

23 Dec 2024 13:00

ملٹری کورٹ سے نو مئی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو قید سنائے جانے کے بعد 11 قیدیوں کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے زیادہ تر قیدیوں کو دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ قیدی اپنی قید اب پنجاب کی جیلوں میں کاٹیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ 9 مئی کے سزایافتہ مجرمان کی جیل منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا۔ سزا پانیوالے 11 مجرمان کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ جیل منتقل کیے جانیوالے 7 مجرمان کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، دو مجرمان کو 6 سال ایک کو چار سال، ایک کو دو سال سزا سنائی گئی۔ حکام کے مطابق سزایافتہ 8 مجرمان کا تعلق لاہور، ایک کا اسلام آباد، ایک کا  راولپنڈی اور ایک کا نوشہرہ سے ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں سانحہ 9 مئی کے یہ مجرم اپنی سزا مکمل کریں گے۔ لاہور کے علی شان، جان محمد خان، ضیاء الرحمان، فہیم حیدر، محمد حاشر، عاشق خان اور بلاول منظور کو جیل منتقل کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے عبدالہادی، راولپنڈی کے عمران محبوب کو بھی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے۔ نوشہرہ کے داؤد خان کو بھی سینٹرل جیل لاہور منتقل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1179929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179929/نو-مئی-کے-واقعات-میں-سزا-پانیوالے-11-مجرموں-کو-کوٹ-لکھپت-جیل-منتقل-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com