QR CodeQR Code

پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کو پیدائش، موت اور نکاح کے سرٹیفیکٹ نہ دینے کا فیصلہ

23 Dec 2024 01:24

خیبر پختونخوا حکومت نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے پیدائش، وفات اور نکاح سرٹیفیکٹ پولیو قطروں سے مشروط کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کو پیدائش، وفات اور نکاح کے سرٹیفیکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے پیدائش، وفات اور نکاح سرٹیفیکٹ پولیو قطروں سے مشروط کردیا۔ پشاور کے اطراف اور ویلج کونسل کو صوبائی حکومت نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کے پیدائشی، وفات اور نکاح کے سرٹیفیکٹ جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں ڈی سی پشاور کی جانب سے ڈی ایچ او اور ایم او کو اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزری پر تادیبی کاروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1179855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179855/پولیو-کے-قطرے-نہ-پلوانے-والوں-کو-پیدائش-موت-اور-نکاح-سرٹیفیکٹ-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com