QR CodeQR Code

ہمیں داعش کیجانب سے شام کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کے امکان پر تشویش ہے، وائٹ ہاؤس

22 Dec 2024 23:19

اپنے ایک بیان میں جیک سالیوان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ کہیں ترکیہ داعش کی بجائے کُردوں سے محاذ آرائی شروع نہ کر دے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر "جیک سالیوان" نے کہا کہ اس وقت امریکہ کے لئے یہ امکان نہایت تشویش ناک ہے کہ داعش کہیں شام کے بعض علاقوں میں حکومت نہ ہونے کی وجہ فائدہ نہ اٹھا لے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں کُرد امریکہ کے بہترین شراکت دار تهے۔ ہمیں اس بات پر بھی تشویش ہے کہ کہیں ترکیہ داعش کی بجائے اِن سے محاذ آرائی شروع نہ کر دے۔ جیک سالیوان نے کہا کہ ہمارا مقصد سیرین ڈیموکریٹک فورس (قسد) کی حمایت تھا تا کہ داعش کو قابو میں رکھا جا سکے۔ امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ کُرد فروسز اُن جیلوں کی نگرانی پر مامور ہیں جہاں ہزاروں داعش جنگجو قید ہیں۔ اگر وہاں سے داعش کے قیدی فرار کرتے ہیں تو ایک بڑا بحران پیدا ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1179845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179845/ہمیں-داعش-کیجانب-سے-شام-کی-صورتحال-فائدہ-اٹھانے-کے-امکان-پر-تشویش-ہے-وائٹ-ہاؤس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com