یمن کیخلاف امریکی جارحیت کی ایران کیجانب سے شدید مذمت
22 Dec 2024 23:27
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصبانہ صیہونی قبضے و گھناؤنی نسل کشی کیخلاف مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت و یکجہتی پر مبنی یمنی قوم کے پختہ عزم کو سراہتے ہوئے یمن پر امریکہ، برطانیہ و غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کیخلاف عالم اسلام، خطے کے ممالک نیز اقوام متحدہ سے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں عام شہری اہداف کے خلاف انجام پانے والے نئے امریکی ہوائی حملوں کی شدید مذمت کی۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اسمعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یمن کے خلاف امریکہ کے مسلسل جارحانہ حملے نہ صرف بین الاقوامی انسانی قوانین کے اصولوں و اقوام متحدہ کے منشور بلکہ عالمی انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی اور واضح جنگی جرم ہے۔ انہوں نے غاصبانہ صیہونی قبضے و گھناؤنی نسل کشی کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت و یکجہتی پر مبنی یمنی قوم کے پختہ عزم کو سراہا اور یمن پر امریکہ، برطانیہ و غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کے خلاف عالم اسلام، خطے کے ممالک نیز اقوام متحدہ سے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 1179843