QR CodeQR Code

غزہ میں قابض صیہونی فوجی فلسطینی مجاہدین کی زد میں

22 Dec 2024 23:07

فلسطینی مزاحمتی فورس کتائب عزالدین القسام نے غزہ کی پٹی میں انجام پانیوالی متعدد مزاحمتی کارروائیوں کے دوران قابض صیہونی فوج کو نشانہ بنانیکا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب عزالدین القسام نے غزہ کی پٹی میں قابض مزید صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کتائب عز الدین القسان نے اعلان کیا کہ ہم نے ٹی پی جی مارٹر گولوں کے ذریعے غاصب صیہونی فوج کے 9 نفر پر مشتمل ایک گروہ کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جو جبالیا کیمپ کے مغرب میں ایک مکان میں تعینات تھے۔ فلسطینی مزاحمتی فورس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ کتائب القسام نے اعلان کیا کہ ہمارے مجاہد غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ کی مرکزی شاہراہ ابو العیش میں اپنے اسنائپر حملے میں ایک صہیونی افسر کو نشانہ بنانے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے بیت لاہیا کے مغرب میں انجام پانے والی ایک استشہادی کارروائی میں غاصب صیہونی فوجیوں کو لے کر جانے والی بکتر بند گاڑی کو بھی بم دھماکے میں کامیابی کے ساتھ تباہ کیا ہے۔

قبل ازیں عبری زبان کے صیہونی اخبار ہآرٹز نے بھی فاش کیا تھا کہ جبالیا کیمپ اور اس کے گرد و نواح میں انجام پانے والی حالیہ مزاحمتی کارروائیوں میں مزید 35 اسرائیلی فوجی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1179840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179840/غزہ-میں-قابض-صیہونی-فوجی-فلسطینی-مجاہدین-کی-زد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com