QR CodeQR Code

وقت آ گیا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف اقدامات اٹھائیں، گورنر جعفر مندوخیل

22 Dec 2024 22:52

اپنے بیان میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا کہ دنیا گواہ ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اور اسکے عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت امن و ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔ اپنے مذمتی بیان میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت آپہنچا ہے کہ ہم تمام تخریب کاروں اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر بلوچستان کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت امن و ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔ دنیا گواہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور اس کے عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ پوری یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 1179838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179838/وقت-آ-گیا-ہے-کہ-دہشتگردوں-کیخلاف-اقدامات-اٹھائیں-گورنر-جعفر-مندوخیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com