گلگت میں ایل پی جی سلنڈر 500 روپے مہنگا
22 Dec 2024 20:10
11.8 کلو کے سلنڈر کی قیمت 3750 روپے سے بڑھ کر 4100 روپے جبکہ 15 کلو کے سلنڈر کی قیمت 4750 روپے سے بڑھ کر 5200 روپے ہو گئی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں میں ایل پی جی گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ فی سلنڈر کی قیمت میں 500 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک میں گیس قیمتوں میں اضافے کا اثر گلگت بلتستان تک پھیل گیا ہے۔ 11.8 کلو کے سلنڈر کی قیمت 3750 روپے سے بڑھ کر 4100 روپے جبکہ 15 کلو کے سلنڈر کی قیمت 4750 روپے سے بڑھ کر 5200 روپے ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1179828