QR CodeQR Code

ایرانی و یمنی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

22 Dec 2024 19:35

سید عباس عراقچی سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں یمنی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بڑے اسلامی ممالک اور اقوام کو دشمن کی سازشوں کو شکست کا مزہ چکھانے کیلئے میدان میں اُترنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ آج جمہوری یمن کے وزیر تارکین وطن و خارجہ "جمال احمد علی عامر" اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ روابط و علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے یمن پر امریکہ، برطانیہ اور صیہونی رژیم کے حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی قواعد و اصولوں کی جو خلاف ورزی کر رہا ہے وہ دراصل صیہونی رژیم کے اسلامی ممالک کو کمزور اور خطے پر قبضہ کرنے کے مشترکہ منصوبے کا حصہ ہے۔ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں یمنی عوام کی مقاومت کو سید عباس عراقچی نے سراہا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ و بعض مغربی ممالک کی بلا مشروط حمایت اور اپنی وحشیانہ جارحیت کے باوجود صیہونی رژیم اپنے کسی بھی شیطانی ہدف کو حاصل نہیں کر سکی۔ دوسری جانب جمال احمد علی عامر نے ایرانی وزیر خارجہ کو یمن کی مکمل و تازہ ترین کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دشمنوں کی جارحیت کے مقابلے میں یمن کی حکومت و عوام کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل خطے پر تسلط حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ بڑے اسلامی ممالک اور اقوام کو دشمن کی سازشوں کو شکست کا مزہ چکھانے کے لئے میدان میں اُترنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 1179826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179826/ایرانی-یمنی-وزرائے-خارجہ-کے-درمیان-ٹیلیفونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com