QR CodeQR Code

عمران خان کل سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے فیصلہ کرینگے، شیخ وقاص اکرم

22 Dec 2024 18:57

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سول نافرمانی کی کال ابھی تک برقرار ہے، سول نافرمانی کی کال صرف عمران خان واپس لے سکتے ہیں، آج حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے اعلان کر دہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ ابھی تبدیل نہیں کیا گیا، اس حوالے سے اعلان اب بھی برقرار ہے، حتمی فیصلہ عمران خان کل کریں گے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سول نافرمانی کی کال ابھی تک برقرار ہے، سول نافرمانی کی کال صرف عمران خان واپس لے سکتے ہیں، آج حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کل ہماری اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ملاقات ہوگی، کل اندازہ ہوجائے گا کہ حکومت مسائل کے حل کےلئے کتنی سنجیدہ ہے، کل ہماری کمیٹی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگائے گی، کل ہماری کمیٹی ملاقات کے بعد اڈیالہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائیگا، سول نافرمانی کی کال بانی پی ٹی آئی کی تھی وہی فیصلہ کرینگے، بانی پی ٹی آئی کل سول نافرمانی کی کال کافیصلہ کرینگے، جب تک بانی پی ٹی آئی سول نافرمانی کی کال کا فیصلہ نہیں لیتے تب تک کال موجود ہے۔ ان کے علاوہ  ایک اور سینئر رہنماء شوکت یوسفزئی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی، اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے کیا گیا اعلان ابھی بھی برقرار ہے، حکومتی کمیٹی کی سنجیدگی کو دیکھ کر ہی سول نافرمانی کے بارے میں کوئی بڑا فیصلہ ہوگا۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ حکومتی کمیٹی بن گئی، سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے اسے ختم کرنے، یا اسے برقرار رکھنے کے فیصلے کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نافرمانی کی تحریک کو جاری رکھنے یا موخر کرنے کا فیصلہ کل عمران خان کریں گے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت کل اڈیال جیل میں عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال پر اپڈیٹ کرے گی جس کی روشنی میں عمران خان ائندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1179819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179819/عمران-خان-کل-سول-نافرمانی-تحریک-کے-حوالے-سے-فیصلہ-کرینگے-شیخ-وقاص-اکرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com