پشاور میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد قتل
22 Dec 2024 18:52
پولیس نے کہا کہ اس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے، واردات میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق واردات پشاور کے علاقے پشتخرہ میں پیش آئی، پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی اور جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی طور پر واقعے میں پولیس نے بتایا تھا کہ واقعہ میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ بعدازاں اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی 5 ہوگئی، واردات کے دوران 3 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ اس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے، واردات میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1179817