QR CodeQR Code

مردان میں جائیداد کے تنازعہ پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا، پوتا اور بہو قتل

22 Dec 2024 18:08

پولیس نے بتایا کہ یخ کوہی میں ملزم شیر عالم او اس کے بیٹے عبدالرحمٰن نے کھیتوں میں کام کے دوران بیٹے، پوتے اور بہو پر فائرنگ کی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بائی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تخت بھائی کے علاقے یخ کوہی میں جائیداد کے  تنازع پر باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دوسرا بیٹا، پوتا اور بہو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یخ کوہی میں ملزم شیر عالم او اس کے بیٹے عبدالرحمٰن نے کھیتوں میں کام کے دوران بیٹے، پوتے اور بہو پر فائرنگ کی۔


خبر کا کوڈ: 1179806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179806/مردان-میں-جائیداد-کے-تنازعہ-پر-باپ-کی-فائرنگ-سے-بیٹا-پوتا-اور-بہو-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com