سیاسی مذاکرات کے قائل ہیں، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی، عطاء تارڑ
22 Dec 2024 14:59
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں مہنگائی عروج پر تھی، مسلم لیگ نون نے ملک میں مہنگائی کم کی ہے، ملک میں معیشت کے تمام اعشارئیے مثبت ہیں، مسلم لیگ نون کے دور میں سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم سیاسی مذاکرات کے قائل ہیں، سیاسی دہشت گردی نہیں چل سکتی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے کئے گئے، 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہوگی، 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کو مسمار کیا گیا، بیرون ملک سے پاکستان کے خلاف ٹرینڈ چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتشار اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، سیاسی جماعتیں بعد میں پاکستان پہلے ہے، اختلافات سیاستدانوں سے کریں، شہداء کے ساتھ دشمنی کیوں کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں مہنگائی عروج پر تھی، نواز شریف کی جماعت نے ملک میں مہنگائی کم کی ہے، ملک میں معیشت کے تمام اعشارئیے مثبت ہیں، مسلم لیگ نون کے دور میں سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، ملک میں منصوبے لگ رہے ہیں، غیر ملکی تاجر پاکستان آ رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مہنگائی مزید کم ہوگی، عوام کی مشکلات حل کریں گے، روپے کی قدر مستحکم ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر فورم پر فلسطین کی بات کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1179766