QR CodeQR Code

امریکہ یمن کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہو کر رہیگا، ہاشم شرف الدین

22 Dec 2024 14:33

یمنی دارالحکومت کے جنوب میں ہونیوالے امریکی ہوائی حملوں کے ردعمل میں یمنی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ ہے کہ واشنگٹن نے اپنی غلطیوں سے تاحال سبق نہیں سیکھا


اسلام ٹائمز۔ یمنی دارالحکومت کے جنوب میں گزشتہ شب انجام پانے والے امریکی ہوائی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اطلاعات ہاشم شرف الدین نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یمنی قوم کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہو کر رہے گا۔ اس بارے المیادین نیٹ ورک کے ساتھ گفتگو میں ہاشم شرف الدین کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ امریکیوں نے اپنی غلطیوں سے تاحال کوئی سبق نہیں سیکھا لہذا امریکی دشمن بالآخر ہم یمنیوں کے ہاتھوں ہی ذلت کا حقیقی مزہ چکھے گا۔ یمنی وزیر اطلاعات نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے خلاف انجام پانے والی صیہونی جارحیت کی حمایت کرنے والا ہر ملک نہ صرف خود بھی اس جارحیت میں برابر کا شریک قرار پائے گا بلکہ اسے اپنے اس فیصلے کے سنگین نتائج بھی بھگتنا ہوں گے!


خبر کا کوڈ: 1179759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179759/امریکہ-یمن-کے-ہاتھوں-ذلیل-خوار-ہو-کر-رہیگا-ہاشم-شرف-الدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com