QR CodeQR Code

بیرسٹر گوہر کا حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم

22 Dec 2024 13:52

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی جانب سے کمیٹی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ خوش آئند بات ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جامع اور نتیجہ خیز ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کم سے کم وقت میں تمام مسائل کا نتیجہ خیز حل نکل آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی جانب سے کمیٹی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ خوش آئند بات ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جامع اور نتیجہ خیز ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کم سے کم وقت میں تمام مسائل کا نتیجہ خیز حل نکل آئے گا، دونوں کمیٹوں میں سنجیدہ لوگ ہیں، مذاکرات آگے ضرور بڑھیں گے، پر امید ہیں کہ اب مذاکراتی عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی، بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1179757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179757/بیرسٹر-گوہر-کا-حکومت-کی-جانب-سے-مذاکراتی-کمیٹی-تشکیل-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com