QR CodeQR Code

پی ٹی آئی سے مذکرات کیلئے حکومتی اتحاد کی کمیٹی تشکیل

22 Dec 2024 11:05

کمیٹی میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں۔ کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں۔ کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔ گذشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔ بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1179747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179747/پی-ٹی-ا-ئی-سے-مذکرات-کیلئے-حکومتی-اتحاد-کی-کمیٹی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com