سیاسی عدم استحکام ختم ہونا چاہیئے، معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں، ایاز صادق
22 Dec 2024 08:38
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے اسپیکر کے بطور کسٹوڈین آف دی ہاﺅس کردار کو تسلیم کیا ہے، بیرسٹر گوہر نے اسپیکر سے مذاکرات میں فعال طور پر کردار ادا کرنے کی استدعا کی۔
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے، وزیراعظم سے حکومتی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ختم ہونا چاہیئے، معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے اسپیکر کے بطور کسٹوڈین آف دی ہاﺅس کردار کو تسلیم کیا ہے، بیرسٹر گوہر نے اسپیکر سے مذاکرات میں فعال طور پر کردار ادا کرنے کی استدعا کی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو تسلیم کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ: 1179737